افراط زر سے ملک میں افلاس کا سونامی آگیا ہے،درآمد شدہ ماہرین معاشیات زمینی حقائق سے نابلد ہیں،الطاف شکور
قرضے بڑھتے جا رہے ہیں اور ادائیگی کی کوئی سبیل نظر نہیں آتی،عوام کے منہ سے نوالہ چھین کر نااہل سیاستدانوںاورافسر شاہی پر خرچ کیا جا رہا ہے، چیئرمین پاسبان
اتوار 24 اکتوبر 2021 16:15
(جاری ہے)
بھوک، بیروزگاری اور بیماریاں غریب عوام کو خودکشی کی طرف دھکیلنے لگی ہیں۔
وزیر اعظم عوام کو تمام مسائل حل کرنے کا یہ کہہ کر یقین دلاتے تھے کہ ان کے پاس تجربہ کار ٹیمیں موجود ہیں۔ مصائب و مشکلات میں گھرے عوام کو یوٹرن خان کے دعوؤں، وعدوں اور اعلانات پر اعتبار کرنے کی سزا مل رہی ہے ۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ اپنی جگہ بدستور موجود ہے اور عوام کو سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا عذاب بھی بھگتنا پڑرہا ہے۔ موجودہ حکومت سے انرجی بحران کا خاتمہ توہوا نہیں ، ناقص حکمت عملی کے باعث اس میں مزید اضافہ ہو چکا ہے۔ 40 فیصد آبادی کو پیٹ بھر کر کھانا نصیب نہیں ہو رہا۔ شرح نمو میں خطرناک حد تک کمی نے عوام کی ایک بہت بڑی تعداد کے لیے روزگار کے مواقع ختم کر دیئے ہیں۔روپے کی قدر گرنے ملک میں مہنگائی اور غربت کا طوفان آگیا ہے۔اس وقت غریب آدمی کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہونا چاہئے۔عوام کو خیرات کا عادی نہ بنایا جائے بلکہ باعزت روزگار فراہم کیا جائے۔احساس پروگرام اور اشیانہ حکومت کی ناقص حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری ، حکومت کی ناقص حکمت عملی اور مایوس کن کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی پی کے چیئرمین الطاف شکور نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اپنے دور اقتدار کا تقریباً دو تہائی حصہ گزار چکی ہے۔ مگر اب بھی حکومت کو عوامی مسائل کا احساس نہیں۔ ملک میں غربت و مہنگائی کے عفریت کے باعث لوگ خود کشیاں کررہے ہیں۔ ورلڈ بنک کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کے تین سالوں میں بیروزگاری میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔پاکستان اس وقت 66 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے اور حکومت کے پاس ان نوجوانوں کیلئے کوئی پالیسی نہیں ہے۔ ان غیر یقینی حالات میں ان نوجوانوں کا معاشی مستقبل کیا ہوگا حکومت نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ اس کے پانچ سالہ دور حکومت میں تقریبا ایک کروڑ نوکریوں کا انتظام کیا جائے گا۔ لیکن ان کی حکومت سنبھالنے کے بعد پہلے سے موجود نوکریوں میں بھی تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔اس سیاسی بحرانی کیفیت سے نکلنے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت معاشی ترقی کے پروگراموں پر توجہ دے۔ٹیکسز میں کمی، حکومتی اخراجات میں کمی اور پھر منافع بخش پروگرامز اور سرمایہ کاری کے فروغ کے ذریعے غربت کم کرنے پر توجہ دی جائے۔پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ہونے اور اپنی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے زراعت، انسانی وسائل اور آئی ٹی کے شعبے پر توجہ دینا ہوگیمزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.