چارہ لینے گئی بیوہ سے کھیت میں اجتماعی زیادتی، ملزم ویڈیو بناتے رہے

منگل 26 اکتوبر 2021 13:09

چارہ لینے گئی بیوہ سے کھیت میں اجتماعی زیادتی، ملزم ویڈیو بناتے رہے
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) نواحی چک 181گ ب میں بیوہ سے تین افرادکی اسلحہ کے نوک پر مبینہ زیادتی، متاثرہ خاتون بکریوں کیلئے کھیتوں سے گھاس لینے گئی جہاں ملزمان نے خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا چک نمبر 181گ ب میں بیوہ خاتون کو تین افراد نے اسلحہ کے نوک پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا. ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون (ش) بکریوں کیلئیکھیتوں سے گھاس لینے گئی تھی کہ گاؤں کے ادریس، اکرم اورفاروق نے اغوائ کرکے اسلحہ کی نوک پر باری باری زیادتی کی.

خاتون نے الزام لگایا کہ ملزمان نے گینگ ریپ کی ویڈیو بھی بنائی اور اب ملزمان صلح کے لئے مجبور کررہے ہیں اور رقم کی آفر بھی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ صدر رانا غفار نے کہا کہ دوملزمان کو حراست میں لے لیاہے جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہی. متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایاجارہاہے جسکے بعد مزید قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا-

متعلقہ عنوان :