مسئلہ کشمیر کا حل مقامی آبادی کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے،پیپلزپارٹی
کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک ہر سطح پر اخلاقی اور سیاسی حمایت کرتے رہیں گے بھارت سے کشمیر کی آزادی شہید بھٹو کا خواب تھا جو جلد شرمندہ تعبیر ہوگا،بیان
بدھ 27 اکتوبر 2021 22:44
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان میں کوئی دو رائے نہیں ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل مقامی آبادی کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک ہر سطح پر اخلاقی اور سیاسی حمایت کرتے رہیں گے، حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کے شہدا اور کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائی گی، انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی تھی،شہید بھٹو، شہید بی بی، صدر زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو دوٹوک انداز میں اٹھایا، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سمیت اقلیتوں پر مودی کے مظالم نے بھارت کو شیشے کا گھر بنا دیا، پاکستان پیپلز پارٹی مقبوضہ کشمیر کی عوام کو حقِ خودارادیت ملنے تک سکھ کا سانس نہیں لے گی، بھارت سے کشمیر کی آزادی شہید بھٹو کا خواب تھا جو جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔
پاکستان پیپلز پارٹی آزادی مقبوضہ کشمیر کی عوام کا حق ہے، بھارت کو یہ حق غصب کرنے نہیں دیں گے جنت نظیر کشمیر کو بھارت نے دنیا کا سب سے بڑے ٹارچر سیل میں تبدیل کردیا ہے آج بھی بھارتی قیدخانے کشمیری نوجوانوں سے بھرے ہوئے ہیں، عالمی برادری انہیں بلاتاخیر آزاد کرائے مسئلہ کشمیر کا ایک ہی حل ہے کہ وہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.