کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی

جمعرات 28 اکتوبر 2021 13:02

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) شہر میں فائرنگ سے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔کراچی کے علاقے کورنگی کی ویٹا چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص برکت زخمی ہوگیا، جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا۔سی ویو ساحل چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی ہونے والے 49 سالہ شخص کی شناخت عبداللہ بیگ ولد ضمیر احمد بیگ کے نام سے ہوئی۔