نیشنل لیبر فیڈریشن کاسراج الحق کی قیادت میں ہونے والے مظاہرے میں مزدوروں کی بھرپور شرکت کا اعلان

جمعرات 28 اکتوبر 2021 22:40

نیشنل لیبر فیڈریشن کاسراج الحق کی قیادت میں ہونے والے مظاہرے میں مزدوروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان نی31 اکتوبر کو اسلام آباد میں سراج الحق کی قیادت میں ہونے والے مظاہرے میں مزدوروں کی بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا۔نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کا ایک اجلاس مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں نیشنل لیبر فیڈریشن پنجاب کے صدر راجہ عاشق خان سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد کی تنظیموں کے عہدے داران شریک ہوئے جس میں طے کیا گیا کہ مزدور اس وقت مہنگائی اور بے روزگاری سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

(جاری ہے)

موجود حکمرانوں نے اپنے وعدوں کے برعکس سب کچھ کیا ہے ، ایک کروڑ روزگار دینے کے بجائے روزگار چھین لیا ہے اور پچاس لاکھ مکان دینے کے بجائے لوگوں سے مکان چھین لیئے ہیں۔آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا ایجنڈا مسلط کر کے یہ غیروں کی چاکری کر رہے ہیں اور 74 سالہ طرز حکمرانی میں کوئی تبدیلی اور کوئی نیا پن نہیں ہے۔ اور عوام مہنگائی، بے روزگاری سے بری طرح تنگ ہے، عوام کا جینا محال ہو گیا ہے اس لئیے مزدور اس میں بھرپور شرکت کریں گے اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جب تک اس ملک پر امانتدار دیانتدار قیادت نہیں آئے گی س ملک کے مزدوروں کا، کسانوں کا ، اس ملک کے غریب عوام کا، پسے ہوئے طبقات کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔