وزیر ریلوے اعظم سواتی سے روس کے سفیر اور اعزازی قونصل ریشن فیڈریشن اور حبیب رفیق کنسٹر کشن کمپنی کے سی ای او کی ملاقات

ریلوے منصوبوںسمیت مختلف امور پر پر تبادلہ خیا ل کیا گیا،وفاقی وزیر کا پبلک پر ائیویٹ پارٹنر شپ پر ریلوے کو فعال کرنے پر زور

جمعرات 28 اکتوبر 2021 22:52

وزیر ریلوے اعظم سواتی سے روس کے سفیر اور اعزازی قونصل ریشن فیڈریشن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے روس کے سفیر ڈینیلا گانچ اور اونری قونصل ریشن فیڈریشن اور حبیب رفیق کنسٹر کشن کمپنی کے سی ای او حبیب احمد نے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران مختلف امور پر بات چیت ہوئی،ملاقات کے دوران ریلوے منصوبوں پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے پبلک پر ائیویٹ پارٹنر شپ پر ریلوے کو فعال کرنے پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران وزارت ریلوے کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ روسی سفیر ڈینیلا گانچ نے بتایا کہ روسی سرمایہ کاری اورٹیکنالوجی پاکستان ریلویز کے مختلف شعبوں کے لئے دستیاب ہے انہوں نے مزید کہا کہ روسی قونصل پاکستان ریلویز کی ترقی اور تبدیلی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلویزمیں ویگن اور مال بردار ٹرین کے لئے ٹیکنالوجی فراہم کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا اس بات کا خیر مقدم کر تے ہو ئے قومی مفاد میں پیش کی گئی ان کی تجویز اور خد مات کوو سراہا۔رشین سفیر نے جد یدٹیکنالو جی کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے کو گفتگو کی۔ وزیر ریلوے نے کہاہم پاکستان ریلوے کو ایک جد ید ترین ادارہ بنائیں گے اور ریل کا سفر محفوظ ترین بنائیں گے۔ہم پاکستان ریلوے میں مسلسل اصلاحات کر رہے ہیں۔ہمیں مختلف شعبہ جات میں نقصان کو کم کر نے کے لئے اقدامات اٹھانا ہونگے۔ پید اواری صلاحیت برھانے کے لئے آگاہی مہم شروع کر نا ہو گی،آئی ٹی سیکٹر میں تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔