حاجی عبیدا اللہ خان شادی خیل کا امجد علی خان کو بائونسر

میانوالی سٹی کی گلئے خیل برادری نے امجد علی خان گروپ سے دیرینہ رفاقت چھوڑ کرحاجی عبیداللہ خان شادی خیل کی حمایت کا اعلان

منگل 2 نومبر 2021 13:26

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2021ء) حاجی عبیدا اللہ خان شادی خیل کا امجد علی خان کو بائونسر۔میانوالی سٹی کی گلئے خیل برادری نے امجد علی خان گروپ سے دیرینہ رفاقت چھوڑ کرحاجی عبیداللہ خان شادی خیل کی حمایت کا اعلان کردیا فخراللہ خان گلے خیل حاجی عطء اللہ خان گلے خیل نے اپنی تمام برادری سمیت امجد علی خان گروپ سیاپنی راہیں جدا کر کے حاجی عبیداللہ خان شادی خیل کی حمایت کا اعلان کردیا۔

امیدوار قومی اسمبلی سابق ایم این اے حاجی عبیداللہ خان شادی خیل کیاعزاز میں میانوالی گلے خیل برادری نے شاندار استقبالیہ دیا جس میں فخراللہ خان اورحاجی عطاء اللہ خان کی برادری نے امجد علی خان گروپ کو چھوڑنے کا اعلان کیا۔اسقبالیہ تقریب میں پہنچنے پر شادی خیل کا والہانہ استقبال۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اقبال خان شفقت اللہ خان ذیشان خان بھی موجود۔

عطاء االلہ خان نے کہا کہ علی حیدر نورخان ہمارا بھا?ی ہے ہم حاجی عبیداللہ خان شادی خیل اورعلی حیدر نورخان کی آئیندہ الیکشن میں بھرپور حمایت کااعلان کرتیہیں اس موقع پراہل علاقہ بہت بڑی تعداد میں موجود تھے اپنے خطاب میں حاجی عبیداللہ خان شادی خیل نے کہا کہ پورا ضلع میانوالی میرا گھر اور حلقہ ہے۔ہماری عوامی خدمت کی وجہ سے لوگ ہم سے پیار کرتے ہیں اور جس طرح حلقہ این اے 96 کے لوگوں کی طرف سے مجھے محبت اور پزیرا?ی مل رہی ہے انشائ اللہ عوام کے اس پیار کا بدلہ ہم انکی خدمت کرکے اورمحرومیاں دور کرکیلوٹائیں گے۔

انہوں نے گلے خیل برادری کا حمایت کرنے پرانکا شکریہ ادا کرتے ہو?کہا کہ انشااللہ آپ کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور کبھی مایوس نہیں کرینگے آپ نے اپنی برادری سمیت مجھ پرجو اعتمادکیا وہ مجھ پر قرض ہے انشااللہ یہ قرض محبت اور عوامی خدمت سے لوٹاونگا میں پوری برادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور آپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے۔