آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

منگل 9 نومبر 2021 23:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2021ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور رات کے اوقات میں سردرہیگا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج )بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور رات کے دوران سرد رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں سرد رہا۔ منگل کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 07، سکردو منفی05، زیارت ،بابوسرمنفی03 ،کالام منفی02 اورگلگت میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :