کراچی ،سگریٹ نوشی پھیپھڑوں کے امراض میں اضافے کا سبب بن رہی ہے،ڈاکٹر روبینہ بشیر

جمعرات 18 نومبر 2021 23:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2021ء) سگریٹ نوشی پھیپھڑوں کے امراض میں اضافے کا سبب بن رہی ہے یہ بات محکمہ چیسٹ میڈیسن سندھ گورنمنٹ سروسز ہسپتال کراچی کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر روبینہ بشیر نے پلمونری ڈیزیز کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے کہی واک میں ڈاکٹرز ،نرسز ،پیرا میڈیکل اسٹاف، کیزی فارما کمپنی کے ماکیٹنگ مینیجر ذوالفقار احمد،ریجنل مینیجر محمد اقبال اوربلال محمود کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی آگاہی واک کا مقصد عوام میںپھیپھڑوں کی متعلق بیماریوں آگاہی فراہم کرنا تھاCOPD ایک مہلک مرض ہے جس کی وجہ سے ایک اندازے کے دنیا بھر میں 300 ملین سے زائد افراد پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا ہیں اور یہ عالمی سطح پر موت کی تیسری بڑی وجہ ہے انہوںنے کہاکہ COPD کی سب سے بڑی وجہ سگریٹ نوشی ہے جس کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ڈاکٹر روبینہ بشیر نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے سبب بھی عوام پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیںکیونکہ سڑکوں پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں ،فیکٹریوں سے نکلنے والا دھواں اور فضلہ ماحولیاتی آلودگی میںاضافہ کر رہے ہیں جس کو روکنے کے واحد حل شجر کاری ہے جو ماحولیاتی آلودگی پر قابو پا سکتی ہے اس موقع پر پلمونولوجسٹ اور محکمہ چیسٹ میڈیسن سندھ گورنمنٹ سروسز ہسپتال کراچی کے ایچ او ڈی ڈاکٹر شکیل احمد صدیقی نے کہاکہ COPD دنیا بھر میں موت کی ایک بڑی وجہ بنی ہوئی ہے اس لئے پھیپھڑوں کی صحت پرخاص توجہ دینے کی ضرورت ہے ا نہوںنے کہاکہ پھیپھڑوں کو صحت مند رکھنے میں سگریٹ، حقہ، سگار، بیڑی اور شیشہ جیسے تمباکو سے پرہیز، کھانا پکانے کے لیے کوئلہ یا لکڑی جلانے کے لیے استعمال ہونے والے گھروں میں، فضائی آلودگی یا پیشہ ورانہ نمائشوں سے پرہیز کرنا بے حد ضروری ہے ڈاکٹر شکیل احمد صدیقی نے کہاکہ فلو ویکسین جیسی اہم ویکسین حاصل کرنا، باقاعدہ طبی معائنہ کرانا اور ادویات درست طریقے سے استعمال کرکے آپ کے پھیپھڑوں کو صحت مند رکھ سکتے ہیںانہوںنے کہاکہ تعلیمی اداروں میں سیگریٹ کا استعمال حد سے بڑھ گیا ہے جبکہ عوام میں پھیپھڑوں سے امراض سے متعلق آگاہی نہ ہونا بھی COPDمیں اضافے کا سبب ہے ڈاکٹر شکیل احمد صدیقی نے کہاکہ عوام کو چاہئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری مہم میں حصہ لیں تا کہ بڑھتی ہو ئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکے انہوںنے کہاکہ کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے جو سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔