Live Updates

سرگودھا،تحریک انصاف کے سینئر راہنما میاں نور حیات کلیار نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

جمعہ 19 نومبر 2021 23:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2021ء) تحریک انصاف ضلع سرگودہا کے سینئر راہنما اور 2013 کے الیکشن میں تحریک انصاف کے این اے 68 سے ٹکٹ ہولڈر میاں نور حیات کلیار نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر پیغام میں لکھا کہ وہ پی ٹی آئی سے اپنی 12 سالہ، رفاقت کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے میاں نور حیات کلیار نے کہا کہ وہ عمران خان کو ایک آئیڈیل راہنما سمجھتے تھے لیکن بدقسمتی سے انہوں نے پوری قوم کی طرح مجھے بھی مایوس کیا ہے اور آج عوام پی ٹی آئی کی پالیسوں کی سزا بھگت رہے ہیں پورا ملک معاشی بدحالی کا شکار ہے انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے آج سے بارہ سال پہلے عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا جب ضلع سرگودہا میں پی ٹی آئی کے ساتھ چند لوگ تھے اور میں نے 2013 کے الیکشن میں پارٹی کے حکم پر میاں نواز شریف کے خلاف الیکشن لڑا لیکن پارٹی کے لیے میری قربانیوں کو یکسر بھلاکر مفاد پرستوں اور ابن الوقت لوگوں کو عہدے دیے گئے جس سے پارٹی کے نظریاتی ورکر مایوس ہوے انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد اپنی اگلے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات