
قائداعظم یونیورسٹی کا جی سی یونیورسٹی فیصل آباد اور اپلائیڈ زولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان کے اشتراک سے دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
دنیا کا مقابلہ کرنا ہے تو ہمیں زمینی حقائق پر نظررکھنا ہوگی، عالمی معیار کی جامعات قائم کرنا ہوں گی،سید فخر امام
بدھ 24 نومبر 2021 23:29
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ اگرہم نے دنیا کا مقابلہ کرنا ہے تو ہمیں زمینی حقائق پر نظررکھنا ہوگی اور عالمی معیار کی جامعات قائم کرنا ہوں گی۔
قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلراور اپلائیڈ زولوجیکل سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے اپنے استقبالیہ خطبے میں مہمان خصوصی سید فخر امام ? مہمان اعزاز? محققین ? منتظمین اور اساتذہ سمیت تمام معزز مہمانوں اور سائنسدانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہو ں نے کہا کہ اپلائیڈ زولوجی کانفرنس 2021ئ قومی و بین الاقوامی زولوجسٹ ? سائنسدانوں اور الائیڈ ہیلتھ کے پیشہ ور افراد کی نمائندگی کرتی ہے۔ اپلائیڈ زولوجی سوسائٹی پاکستان کے اراکین کے مابین پیشہ ورانہ تبادلہ خیال اورتعلیم و تعاون کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جس کا مقصد ملک میں بائیو سائنسز کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو روزہ کانفرنس اپلائیڈ زولوجیکل کے شعبے میں جدید علم اور اس کے دلچسپ نتائج سامنے لانے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔ اپلائیڈ زولوجیکل سوسائٹی پاکستان کے تحت انعقاد پذیر یہ چوتھی کانفرنس ہے جس میں اندرون و بیرون ملک بالخصوص بلغاریہ ? ترکی اور سویڈن کے محققین اور سائنسدان مقالہ جات پیش کریں گے۔ نیز کانفرنس کے مختلف مرحلوں میں بیشتر پریذنٹیشنز بھی پیش کی جائیں گی۔ مہمانان اعزاز میں کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ایم اقبال چودھری اور بلتستان یونیورسٹی سکردوکے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے بھی کانفرنس کے شرکائ سے خطاب کیا۔کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مزید تعلیم کی خبریں
-
فیصل آباد: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کل جاری ہوں گی
-
ساہیوال تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج اور پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
راولپنڈی،انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان 2025 پوزیشن ہولڈرز کا اعلان
-
ایم ڈی کیٹ امتحان ڈومیسائل کی بنیاد پر لینے کا فیصلہ
-
فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانی نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کی مارکس شیٹس تیار ہوگئیں
-
لاہوربورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو نتائج کا اعلان 18 ستمبرکوہوگا
-
لاہور کے 6 سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ
-
خانیوال ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےداخلوں کی تاریخ میں دو اکتوبر تک توسیع کردی
-
ورچوئل یونیورسٹی وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب میں شامل
-
نسٹ کے محقق نے پانی صاف کرنے اور توانائی پیدا کرنے والا نیا نظام تیار کر لیا
-
کراچی ، بارہویں جماعت آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.