پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ، یوتھ افیئرز کے زیراہتمام ای روزگار پروگرام میں داخلے جاری

جمعرات 25 نومبر 2021 00:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2021ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کی جانب سے ای روزگار پروگرام میں داخلے جاری ہیں۔ اس خصوصی ای روزگار پروگرام میں ڈیجیٹل سکلز اور فری لانسنگ کی مفت تربیت فراہم کی جاتی ہے۔پنجاب بھر کے ای روزگار سینٹرز میں فراہم کی جانے والی مفت تربیت سے نوجوان گھر بیٹھے روزگار کمانے کا ہنر سیکھتے ہیں۔

ای روزگار سکیم کے تحت ای کامرس، ٹیکنیکل کانٹنٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ، کریٹو ڈیزائننگ، ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے مختلف شعبہ جات، فری لانسنگ کا تعارفی کورس، پروفائل بنانے اور آرڈر لینے کی ٹریننگ اور دیگر بہت سارے کورسز فری کروائے جاتے ہیں۔ تین ماہ کی ٹریننگ کے اختتام پر کورس کرنے کا سر ٹیفکیٹ بھی دیاجاتا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں ای روزگار کا سینٹر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کیمپس میں قائم کیاگیاہے۔

معاشی خودمختاری کے سفر کے آغاز کیلئے ابھی ای روزگار کی ویب سائیٹ www.erozgaar.PITB.gov.pk/applyپر آن لائن درخواست دیں۔ ای روزگار پروگرام میں داخلے کیلئے کم از کم 16سال تعلیم لازمی ہے جبکہ آن لائن ٹیسٹ، پنجاب کا ڈومیسائل ، شناختی کارڈ اور عمر 35سال سے کم نہ ہو۔ داخلے کی آخری تاریخ 26نومبرہے۔ پنجاب بھر کے 31سینٹرز سے اب تک 35ہزار سے زائد نوجوان یہ تربیت حاصل کرچکے ہیں۔