بھارت کے بدنام تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے مقبوضہ کشمیرمیں متعدد مقامات پر چھاپے

جمعرات 25 نومبر 2021 16:16

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے نے یہ چھاپے کشمیری انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز کی جھوٹے الزامات کے تحت سرینگر میں انکی رہائش گاہ سے گرفتاری کے تین دن بعد مارے گئے ہیں۔

این آئی اے حکام نے دعوی کیا ہے کہ خرم پرویز کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میںمتعدد مقاما ت پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں اور تلاشیاں لی گئی ہیں۔