ساہیوال، عدالت میں بوگس ضمانت نامے پیش کر نے پر دو جعل ساز گرفتار

جمعرات 25 نومبر 2021 17:38

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) پولیس سول لائن نے ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال ثمینہ اعجاز چیمہ کی عدالت میں بوگس فرد ملکیت پیش کر نے والے دو ضامنوں فیاض احمد اور مختار علی کے خلاف دو مقدمات درج کرکے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالت نے اللہ دتہ وٹو ملزم کی اغوا کے مقدمہ میں ضمانت منظور کی تو ضامن مختار علی نے اپنی ذاتی جائیداد نہ ہونے کے با وجود بوگس فرد ملکیت پرا پرٹی دا خل کی۔

بجلی چوری کے مقدمہ میں چک 32۔بارہ ایل کے وقاص کی ضمانت منظور ہوئی تو ملزم کی طرف سے فیاض احمد نے بوگس فرد ملکیت پرا پرٹی دا خل کی تو عدالت نے دونوں فرد ملکیت بوگس تحقیقات کے دوران پائی ۔ عدالت کے حکم پر پولیس سول لائن نے دو مقدمات کاشف حسین عدالتی اہل کار کی مد عیت میں وقاص،فیاض ،مختار علی،اللہ دتہ وٹو کے خلاف زیر دفعہ420,419ت پ درج کر کے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔