حیدرآباد، موجودہ حکومت بحران در بحرانوں کوجنم دے رہی ہے، عبدالجبار خان

جمعرات 25 نومبر 2021 23:49

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بحران در بحرانوں کوجنم دے رہی ہے، ایک بحران ختم ہوتا نہیں دوسرا بحران سر اٹھائے کھڑا ہوتا ہے۔ اب پیٹرول پمپ مالکان کے احتجاج نے غریب عوام کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ پیٹرول کے بغیر گاڑی چلنا بھی مشکل ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت بحران ساز فیکٹری بن گئی ہے جس کے ساڑھے تین سالہ دور میں سوائے بحران کے کچھ بھی نہیںہے۔

(جاری ہے)

کبھی بجلی کا بحران، کبھی گیس کا بحران ، کبھی آٹا، چینی کا بحران ، کبھی پیٹرول کا بحران اس صورتحال نے غریب عوام کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے۔ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اب پیٹرول مالکان اور ڈیلر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، پیٹرول پمپ بند ہورہے ہیں جس سے شہریوں میں عدم تحفظ پیدا ہو اہے۔

انہوں نے کہاکہ اس حکومت میں نہ تو کام کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی یہ حکومت کچھ ڈلیور کرسکتی ہے ۔ ساڑھے تین سال ضائع کرنے کے بعد بھی ان کے پاس کوئی واضح لائحہ عمل نہیں۔ شہری پریشانی اور مشکلات کا شکار ہیں، ان کے گھر کا چولہا جلانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث لوگ خودکشیاں کررہے ہیں