وزیراعظم بنی گالا میں چھپے مافیاز کے خلاف کارروائی کریں،منظور وسان

عمران خان اپنی ناکامیوں کا ملبہ سندھ پرگراتے رہے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں،رہنما پیپلزپارٹی

جمعہ 26 نومبر 2021 16:18

وزیراعظم بنی گالا میں چھپے مافیاز کے خلاف کارروائی کریں،منظور وسان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ کیا ملک میں پی پی پی کی حکومت ہی وزیراعظم بنی گالا میں چھپے مافیاز کے خلاف کارروائی کریں۔ سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اپنی ناکامیوں کا ملبہ سندھ پرگراتے رہے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں۔

(جاری ہے)

منظور وسان نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ ملک میں پی پی پی کی حکومت ہی وزیراعظم صاحب بنی گالا میں چھپے مافیاز کے خلاف کارروائی کریں۔پی پی رہنما نے سوال کیا کہ کیا ملک میں بیروزگاری کی ذمہ دارسندھ حکومت ہی کیاچینی چور،ماسک چور،ادویات چورسندھ حکومت ہی کیاآئی ایم ایف سے قرضہ سندھ حکومت نے لیا ہی خان صاحب عوام کو بیوقوف بنانابند کریں۔انہوںنے کہا کہ سندھ حکومت منافع خوروں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں کررہی ہے۔