پولیس کا عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن،24گھنٹوں کے دوران40مفرور گرفتار

جمعہ 26 نومبر 2021 17:16

پولیس کا عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن،24گھنٹوں کے دوران40مفرور گرفتار
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرذوالفقاراحمدکی زیرقیادت سرگودھا پولیس نے عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے  قتل، ڈکیتی، راہزنی، منشیات ودیگر مقدمات میں ملوث 40عدالتی مفروران کو گرفتارکرکے حولات جوڈیشل بھجوادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے محمد اکرم، غلام مرتضیٰ، ادریس، مبشر احمد، ارم شوکت، صائمہ بی بی، زرینہ بی بی، تھانہ صدر پولیس نے ندیم، ذیشان، علیم، وارث، ساجد، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے عرفان، رضوان، عمران، محمد علی، تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے بلال، ذیشان، یاسر، اسد، تھانہ بھلوال صدر پولیس نے الفت شہزاد، اسرار، مشتاق، غلام مرتضیٰ، اعجاز، تھانہ میانی پولیس نے پرویز، غلام یاسین، ارشد، محمود الحسن، جہانگیر، محمد بلال، تھانہ ساہیوال پولیس نے امیر حمزہ، ریاض، دامن عباس، نجمہ بی بی، علی شیر، تھانہ بھیرہ پولیس نے محمد عنایت، وقار، تھانہ جھاوریاں پولیس نے وقاص اورتھانہ کڑانہ پولیس نے ناظم علی کو گرفتارکرکے حسب ضابطہ قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار نے کہا کہ زیر سماعت مقدمات میں ضمانت پر رہائی حاصل کرنے کے بعد دوبارہ بلائے جانے پر عدالت میں حاضر نہ ہونے والے ملزمان متعلقہ مقدمہ کے فیصلے میں تاخیر کا باعث بنتے ہیں۔ سرگودھا پولیس مقدمات کی بر وقت تفتیش مکمل کرنے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔  اس سلسلہ میں ایسے عدالتی مفروران کی گرفتاری کیلئے تمام ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
>