
7 ممالک سے مسافروں کی متحدہ عرب امارات آمد پر پابندی عائد
کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاو کے بعد اماراتی حکومت نے بھی 7 افریقی ممالک سے پروازوں کی آمد روک دی
محمد علی
ہفتہ 27 نومبر 2021
00:40

(جاری ہے)
اس سے قبل سعودی عرب نے بھی اس صورتحال میں فوری اہم فیصلہ لیتے ہوئے 7 جنوبی افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔
تعليق السماح بدخول المملكة لغير المواطنين، من القادمين مباشرة وغير مباشرة من دول (جمهورية جنوب أفريقيا، جمهورية نامبيا، جمهورية بوتسوانا، جمهورية زيمبابواي، جمهورية موزمبيق، مملكة ليسوتو، مملكة إسواتيني) وإليها. pic.twitter.com/5pD2GSTaLN
— وزارة الداخلية 🇸🇦 (@MOISaudiArabia) November 26, 2021
دوسری جانب غیرملکی میڈیا کے مطابق صورتحال پر غور کے لیے عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی اجلاس بلالیا ہے۔ اس صورتحال میں دنیا کے کئی ممالک نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ یورپی ممالک نے بھی فوری طور پر مذکورہ ممالک سے پروازوں کی آمد و رفت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یورپی یونین کے 27 ممالک نے متفقہ فیصلہ کیا کہ جن جنوبی افریقی ممالک میں کورونا کی نئی قسم پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے، ان پر سفری پابندیاں عائد کر دی جائیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہنگامی طور پر عائد کی گئی نئی سفری پابندیاں مارکیٹ میں خوف اور غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنے کا باعث بنی ہیں۔ جنوبی افریقی ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم پھیلنے کے انکشاف کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 12 فیصد گر گئیں، جبکہ یورپی اسٹاک مارکیٹس میں بدترین مندی دیکھی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ڈیڑھ سال کے دوران سب سے بڑی یومیہ گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے، خام تیل کی قیمتیں میں 12 فیصد گر گئیں۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں 7 ڈالر فی بیرل سے زائد کی کمی ہوئی جس سے فی بیرل قیمت 70 ڈالر کی سطح سے نیچے آگئی۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 8 ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ہے جس سے فی بیرل قیمت 73 ڈالرز کی سطح تک گر گئی۔ عالمی میڈیا کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں یہ کمی اپریل 2020ء کے مقابلے میں سب سے بڑی کمی ہے جو کہ ڈیڑھ سال بعد ہوئی ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی صدر ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
-
امریکا اورچین میں ٹک ٹاک کی سروس جاری رکھنے کا معاہدہ طے
-
بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
-
بارشوں اور سیلاب سے بھارتی پنجاب میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان
-
صدر ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے متوقع
-
محمد بن سلمان سے ایرانی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
-
امریکہ اورچین کے درمیان ٹک ٹاک معاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ کا اعلان
-
غزہ سے لاکھوں بچوں سمیت بھوکے اور پیاسے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو غیر انسانی ہے ، یونیسف
-
ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا ہے
-
آپ کے ہاتھ میں موبائل فون ہے تو آپ اسرائیل کا ایک ٹکڑا پکڑے ہوئے ہیں‘ نیتن یاہو
-
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
-
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو دوحہ پر حملہ کرنے سے 50 منٹ پہلے آگاہ کیا تھا‘ امریکی میڈیا کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.