تھانہ محکمہ پولیس کی بنیادی اکائی ہے ،ہر مظلوم انصاف کے حصول کیلئے پہلے تھانے کا رخ کرتا ہے لہذا ان کو ریلیف فراہم کرنا جو کہ ان کا بنیادی حق ہے

ا س سے ناصرف محکمے کا امیج بہتر ہوگا بلکہ پولیس اور عوام میں مثبت روابط قائم ہونگے، سائلین کے ساتھ شائشتہ رویہ اپنایا جائے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیں،آئی جی اسلام آباد

ہفتہ 27 نومبر 2021 13:56

تھانہ محکمہ پولیس کی بنیادی اکائی ہے ،ہر مظلوم انصاف کے حصول کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2021ء) تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے عوام کو فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے تھانہ جات کا اچانک دوروں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، اس سلسلے میں تھانہ گولڑہ کا اچانک دورہ کیا، شہریوں کو فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا، فرنٹ ڈیسک پر تعینات عملے سے ملاقات کی اورکام کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہی حاصل کی ا ور ریکارڈ کا معائنہ کیا ۔


    آئی جی اسلام آباد نے وہاں پر موجود عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ تھانہ محکمہ پولیس کی بنیادی اکائی ہے ہر مظلوم انصاف کے حصول کیلئے پہلے تھانہ کا رخ کرتا ہے لہذا ان کو ریلیف فراہم کرنا ان کا بنیادی حق ہے، اس سے ناصرف محکمے کا امیج بہتر ہوگا بلکہ پولیس اور عوام میں مثبت روابط قائم ہونگے۔

(جاری ہے)


     مزید انہوں نے کہا کہ حکومت کے ویژن کے مطابق تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، پولیس افسران نیک نیتی سے عوام کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کو ترجیح دیں عوام کی پولیس سے تو قعات وابستہ ہیں پولیس افسران تفتیش کے دوران شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھیں ،انصاف کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔


    آئی جی اسلام آباد نے ایس پی اور ایس ڈی پی او صدر زون کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کئے جائیںاور ان کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے ،صدر زون میں مثالی امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے تھانے کی سطح پر موثر گشت اور زیر التواءمقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے، جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔
    تھانہ جات میں اچانک دوروں کا سلسلہ جاری ہے ،جس کا مقصد مجموعی طور پر تھانہ جات کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ شہریوں کی سہولیات کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔