برازیل ورلڈ انڈر-15 فٹ سال کپ کا فائنل جیت لیا

ہفتہ 27 نومبر 2021 14:35

برازیل ورلڈ انڈر-15 فٹ سال کپ کا فائنل جیت لیا
پیراگوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) برازیل نے کولمبیا کو شکست دے کر ورلڈ انڈر-15 فٹ سال کپ جیت لیا۔ گذشتہ شپ ہرنانڈ سریاس سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں وقفے تک برازیل کو 0-1 کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں کولمبیا نے ایک گول جبکہ برازیل نے مزید دو گول کرکے مقابلہ1-3 گول سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کے کھیلے گئے میچ میں پیراگوئے نے ارجنٹائن کو 1-9 گول سے ہرا دیا۔ عالمی انڈر-15 فٹ سال کپ میں 12 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا جن میں برازیل، کاتالونا، میکسیکو، کینیڈا، کولمبیا، ارجنٹائن، بولیویا، پاکستان، پیراگوئے، یوراگوئے، ایکواڈور اور ای ای یویو شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :