مسجد الحرام کی تیسری توسیع والے حصے میں بھی زائرین کیلئے انتظامات مکمل

مختلف مصلوں کے درمیان راہداریوں کا بندوبست ،نمازیوں کو آنے جانے کی سہولت کی فراہمی کیلئے الیکٹرانک زینے بھی نصب

ہفتہ 27 نومبر 2021 15:13

مسجد الحرام کی تیسری توسیع والے حصے میں بھی زائرین کیلئے انتظامات مکمل
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) سعودی عرب میں نمازیوں کی سہولت کیلئے مسجد الحرام میں تیسری سعودی توسیع والے حصہ میں قالین بچھانے کیساتھ وہاں آب زم زم کی فراہمی کا انتظام کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تیسری سعودی توسیع پروجیکٹ کے ڈائریکٹر انجینئر ولید المسعودی نے میڈیا کو بتایا کہ مسجد الحرام میں تیسری سعودی توسیع والے حصے میں بڑی تعداد میں نمازی آسانی سے عبادت کر سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف مصلوں کے درمیان راہداریوں کا بھی بندوبست ہے اور نمازیوں کو آنے جانے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے الیکٹرانک زینے بھی موثر کر دیئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ تعمیراتی کام جاری رہنے کے باوجود نمازیوں کوآمد ورفت میں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہو رہی۔