قومی ایئرلائن کی براہ راست پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کی امید

امید ہے سی اے اے سمیت پی آئی اے کے حوالے سے اعتراضات کا خاتمہ ہوگا،چوہدری غلام سرور

پیر 29 نومبر 2021 16:06

قومی ایئرلائن کی براہ راست پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کی امید
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) وزیر ہوا بازی چوہدری غلام سرور خان نے قومی ایئرلائن(پی آئی ای)کی براہ راست پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کی امید ظاہر کر دی۔چوہدری غلام سرور نے کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الااقوامی ہوا بازی کی تنظیم اکائو کی آڈٹ ٹیم نے کام کا آغاز کر دیا ہے، امید ہے سی اے اے سمیت پی آئی اے کے حوالے سے اعتراضات کا خاتمہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے وفد کی آمد سے پی آئی اے کی براہ راست پروازوں پر عائد ہابندی کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ برطانوی وفد پاکستانی ایئرپورٹس پر موجود سیکیوریٹی انتظامات اور طریقہ کار کے حوالے سے اپنی کلیئرنس رپورٹ مرتب کرے گا۔چوہدری غلام سرور نے کہا کہ پی آئی اے کے نئے سی ای او کی تعیناتی کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایوی ایشن پالیسی پر نظر ثانی سے خلیجی ایئر لائنز کو دیئے گئے حقوق کو منصفانہ بنایا جائے گا۔