خیبر پختونخوا کے لئے سوئی ناردرن گیس نے گیس کی قیمت میں 907روپے 75پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کے اضافہ کا فیصلہ

پیر 29 نومبر 2021 22:19

خیبر پختونخوا کے لئے سوئی ناردرن گیس نے گیس کی قیمت میں 907روپے 75پیسے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) خیبر پختونخوا کے لئے سوئی ناردرن گیس نے گیس کی قیمت میں 907روپے 75پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کے اضافہ کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے اوگرا یکم دسمبر کو سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

سوئی ناردرن کی جانب سے اوگرا کو دی گئی درخواست میں سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت 1484روپے 7 پیسے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے -کمپنی کے لیے اس وقت گیس کی اوسط قیمت 576روپے 32پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہی-سوئی نادرن نیگزشتہ سالوں کے ریونیو شارٹ فال کی مد میں 219 ارب 89کروڑ روپے کو درخواست کا حصہ بنایا ہی- سوئی نادرن نے درخواست میں ایل پی جی ائیر مکس پراجیکٹ کی مد میں 0.47 روپیاور روپے کی قدر میں کمی کے فرق کی مد میں 56 روپے 3پیسے اضافہ مانگاہی-سوئی نادرن نیٹرانسمشن اینڈڈسٹری بیوشن کاسٹ سمیت دیگر اخراجات کی مد میں 103 روپے 92 پیسے اضافہ مانگا ہے۔

سوئی ناردن نے رواں مالی سال کیلئے ایل این جی کاسٹ آف سروس کا تخمینہ 300 روپے اور 94 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو لگایا گیا ہی-سوئی ناردرن نے درخواست میں شارٹ فال کا تخمینہ 92 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے لگایا ہے جبکہ درخواست میں 219 ارب 89 کروڑ سابقہ سالوں کا شارٹ فال بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر شارٹ فال کا تخمینہ تقریبا 312 ارب روپے لگایا گیا ہے۔