گزشتہ 35برسوں سے کراچی کا صرف بلدیاتی نظام ہی تبدیل کیا جا رہا ہے،ناصر الدین محمود
کراچی کو کاسموپولیٹن کا درجہ دیا جائے اورشہر کے تمام ادارے بلدیہ عظمی کراچی کے ماتحت کئے جائیں،رہنما مسلم لیگ (ن)
پیر 29 نومبر 2021 22:43
(جاری ہے)
ناصر الدین محمود نے کہا کہ بد قسمتی سے حکمرانوں نے کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا ہے، جہاں سے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہزاروں ارب کا ٹیکس تو حاصل کرتیں ہیں لیکن اس شہر کا بدترین استحصال کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جن کی حکومت کراچی کے 14 ارکان کی بنیاد پر قائم ہے، انہوں نے اپنے دور حکومت میں کراچی کے لیے ایک بار 165 ارب اور دوسری بار 1100 ارب کے پیکیج کے اعلانات تو ضرور کیے، لیکن اس کی مد میں ایک دھیلہ بھی ادا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کراچی کے شہریوں کی شدید حق تلفی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی سے پاس کئے گئے بلدیاتی بل پر تفصیلی جائزہ لینے کے لیے مسلم لیگ(ن)کراچی کا اجلاس طلب کرلیا گیاہے، اس کے بعد ہی پارٹی کے واضع موقف کا اظہار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کراچی کی جدید بنیادوں پر تعمیر اور شہریوں کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی کے بعد کراچی کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکھڑا کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.