ڈیرہ مراد جمالی ،پولیس کےچھاپوں کےدوران قتل ،اقدام قتل کے مطلوب اشتہاری ،روپوش ملزمان گرفتار

منگل 30 نومبر 2021 12:33

ڈیرہ مراد جمالی ،پولیس کےچھاپوں کےدوران قتل ،اقدام قتل کے مطلوب اشتہاری ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2021ء) صدر پولیس ڈیرہ مراد جمالی کی جانب سے مخلتف چھاپوں کےدوران قتل ،اقدام قتل سمیت دیگرمقدمات میں مطلوب اشہتاری ،روپوش ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوصدر پھنل خان جمالی کےمطابق ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کیپٹن ریٹائرڈ پرویز احمد چانڈیو اور ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحی عامربلوچ کی خصوصی احکامات پرڈی ایس پی سرکل گلاب خان شیخ اور ایس ایچ اوصدر پھنل خان جمالی نے  پولیس ٹیم کےہمراہ کارروائی کرتےہوئے تین دن قبل بالان شاخ پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کےحدود میں ایک شخص کو قتل اورراگیرعورت کو زخمی کرنا والےنامزد ملزم خان محمد ابڑو کو چھاپہ مار کرگرفتارکرلیاجبکہ دوسری کاروائی میں لڑاہی جھگڑا، قتل اور روڈ ایکسیڈنٹ کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری اور روپوش ملزمان  شاہنواز خان، عبدالخالق جتک اورعیدن کھوسہ کوگرفتارکرلیا، گرفتارملزمان سے مزیذ تفتیش جاری ہے۔


متعلقہ عنوان :