
یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر شارجہ میں مفت پارکنگ کا اعلان
قومی دن کی تعطیل کے موقع پر 1 اور 2 دسمبر کو شارجہ شہر میں مفت پبلک پارکنگ کی سہولت میسر ہوگی
ساجد علی
منگل 30 نومبر 2021
13:02

(جاری ہے)
دوسری جانب شارجہ اور عجمان کے بعد یو اے ای کی ایک اور ریاست ام القوین کی پولیس نے بھی ٹریفک جرمانوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے ، یہ اقدام امارات کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کی تقریبات کا حصہ ہے ، رہائشی 1 دسمبر 2021 سے 6 جنوری 2022 تک رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، یہ رعایت 31 اکتوبر 2021 سے پہلے کی گئی خلاف ورزیوں پر لاگو ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ شارجہ اور عجمان میں گاڑیاں رکھنے والے افراد نے پہلے ہی دونوں امارات میں ٹریفک جرمانوں پر رعایت حاصل کرنا شروع کر دی ہے ، 50 ویں قومی دن کے لیے متحدہ عرب امارات کی جاری تقریبات کی مناسبت سے شارجہ پولیس نے شارجہ ایگزیکٹو کونسل کے فیصلے کی بنیاد پر ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے ، یہ رعایت 21 نومبر سے پہلے جاری کیے گئے جرمانوں پر ملے گی ، جن کی ادائیگی کے لیے ونڈو 31 جنوری 2022ء تک کھلی ہے ۔ اسی طرح عجمان کے رہائشیوں کو 21 نومبر سے 31 دسمبر تک ٹریفک جرمانے پر 50 فیصد رعایت دی گئی ہے ، اس 40 روزہ خصوصی آفر کے تحت اپنے بلیک پوائنٹس کینسل اور ضبط شدہ گاڑیاں بھی چھڑائی جاسکتی ہیں ، عجمان پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل شیخ سلطان بن عبداللہ النعیمی نے کہا کہ یہ آفر 14 نومبر سے پہلے درج کی گئی تمام ٹریفک خلاف ورزیوں پر لاگو ہوتی ہے تاہم اس میں ایسے جرائم کا احاطہ نہیں کیا گیا جو لاپرواہی سے ڈرائیونگ سے متعلق ہیں جن سے ٹریفک یا دوسروں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو اور بغیر لائسنس کے گاڑی کا انجن یا چیسس تبدیل کرنے پر بھی اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
روس میں 7.8 کی شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری
-
قطر کا اسرائیل کیخلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ
-
ریاض ، کنگ ڈم ٹاورکو پاکستانی پرچم کے رنگوں سے روشن کردیا گیا
-
دنیا کی سب سے طویل 29 گھنٹے کی ’ڈائریکٹ فلائٹ‘ کا آغاز
-
ٹرمپ کا دائیں بازور کی امریکی تنظیم ”اینٹیفا“کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کاعندیہ
-
غزہ کے مغربی کنارے کو ضم کرنے پر یو اے ای اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح کم کر سکتا ہے .رپورٹ
-
اسرائیل کے ساتھ جاری مذاکرات‘ جلدسکیورٹی معاہدہ طے پا سکتا ہے.احمد الشرع
-
چارلی کرک کا قتل ایک المیہ لیکن سیاسی مباحثے کو دبانا نہیں چاہیے،اوباما
-
ریاض میں بلند وبالاعمارتیں سعودی اور پاکستانی پرچم کے رنگوں سے منور
-
چین نے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر امریکی اینوڈیا چِپس خریدنے پر پابندی لگا دی
-
برطانوی شاہی خاندان کا ونزر کاسل میں ٹرمپ کے اعزاز میں شاندار عشائیہ
-
آپ بے حد خوبصورت ہیں، صدرٹرمپ کی شہزادی کیٹ کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.