Live Updates

پیپلزپارٹی کا54ویں یوم تاسیس ،زادکشمیر بھر سے ہزاروں کارکن چوہدری محمدیٰسین کی قیادت میں پشاور پہنچے

عمران خان نے کشمیر کا سودا کردیا ھے اور کلبھوشن یادیو کو این آر او دے کر کشمیریوں کے خون سے غداری کی ھے آج کے تاریخ ساز جلسہ نے حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک دی ہے،چوہدری محمدیٰسین

منگل 30 نومبر 2021 23:07

پشاور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے 54ویں یوم تاسیس کے موقع پرآزادکشمیر بھر سے ہزاروں کارکن صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیٰسین کی قیادت میں پشاور پہنچے۔ قافلوں میں اپوزیشن لیڈر چوہدر ی محمدیٰسین،سابق صدر سردار یعقوب خان،سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی راجہ فیصل ممتاز راٹھور، ایم ایل اے قاسم مجید، ممبرکشمیرکونسل خواجہ طارق سعید، امیدوار اسمبلی صاحبزاداشفاق ظفر، سابق وزیر شازیہ اکبر، ایم ایل اے عامریٰسین چوہدری، سابق مشیر چوہدری اشرف،امیدوار اسمبلی ولید انقلابی، شاہنواز یٰسین چوہدری، ایم ایل اے جاوید بڈھانوی، امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر،امیدوار اسمبلی ضیا ء القمر،مرکزی سیکرٹری رابطہ عامر ذیشان جرال شامل تھے جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد اپنے قائدین کی قیادت میں قافلوں کی صورت میں پہنچے۔

(جاری ہے)

سب سے بڑے قافلے کی قیادت نومنتخب ایم ایل اے عامریٰسین چوہدری نے کی۔قافلے اسلام آباد پہنچے جہاں سے ان کی قیادت صدر پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری محمدیٰسین اور سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے کی قیادت میں پشاور جلسہ گاہ میں پہنچے۔قافلوں کے شرکاء نے پاکستان پیپلزپارٹی اور آزادکشمیر کے پرچم تھام رکھے تھے کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے۔

وزیراعظم بلاول،وزیراعظم بلاول کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر جلسے اور قافلوں سے صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر و ممبر قانون سازاسمبلی چوہدری محمدیٰسین نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کا سودا کردیا ھے اور کلبھوشن یادیو کو این آر او دے کر کشمیریوں کے خون سے غداری کی ھے آج کے تاریخ ساز جلسہ نے حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک دی ہے۔

جلسہ ناکام کرنے کے لئے حکومت نے تمام وسائل استعمال کیے لیکن عوام کے اس سمندر کو روکنے میں ناکام رہے۔آج کے اس جلسے نے حکمرانوں کے پاؤں کے پنجے سے زمین کھینچ لی ہے۔کے پی کے مجاہدوں اور غازیوں،بہادر لوگوں کی سرزمین ہے۔اور ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا اور آزادکشمیر کی آزادی میں بھی ان کا بڑا کردار اہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آزاد ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے آئندہ وزیراعظم ہوں گے انہوں نے کہا کہ شھید ذولفقار علی بھٹو سے محترمہ بینظیر بھٹو شھید اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری تک مسلہ کشمیر ھر فورم پر اجاگر ھوا انہوں نے کہا کہ آج کارکنوں کے جوش وخروش نے بتادیا ہے کہ ملک میں بڑی سیاسی تبدیلی آچکی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کوختم کرنے کی خواہش لے کر بڑے بڑے ڈکٹیٹر گزر گئے۔

انہوں نے کہاکہ آج فیصلہ ہوگیا ہے۔وفاق اور چاروں صوبوں گلگت بلتستان میں جلد ہی پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی۔پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے قافلوں کا جگہ جگہ شاندار استقبال،قافلوں نے راستے میں استقبالیہ کیمپوں میں پاکستان پیپلزپارٹی کے 54ویں یوم تاسیس کے حوالے سے کیک بھی کاٹے۔اس موقع پر کارکنوں کے برجوش انداز میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات