پنجاب میں شدید دھند، موٹروے پولیس نے اہم بیان جاری کر دیا

موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار تک دھند کے باعث بند ہے،موٹروے ایم 4 شیر شاہ سے عبدالحکیم انٹرچینج کلئیر ہے۔ترجمان موٹروے پولیس

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ 1 دسمبر 2021 12:25

پنجاب میں شدید دھند، موٹروے پولیس نے اہم بیان جاری کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2021ء) : پنجاب میں شدید دھند، موٹروے پولیس نے اہم بیان جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق صوبی پنجاب کے بیشتر علاقے ان دنوں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، دھند کے باعث موٹروے بھی بند ہیں۔حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے اور ڈرائیونگ کے دوران لوگوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔شہریوں کو روزمرہ کے معمولات میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کے دوران گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔ اس حوالے سے موٹروے پولیس ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ دھند چھٹنے پر موٹروے ایم 5 کو جلال پور سے شیرہ شاہ تک کھول دیا گیا ہے جب کہ موٹروے ایم 4 شیر شاہ تک کھول دیا گیا ہے جب کہ موٹروے ایم 4 شیر شاہ سے عبدالحکیم انٹرچینج کلئیر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار تک دھند کے باعث بند ہے۔اس کے علاوہ موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک شدید دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز دھند کے باعث ٹریفک حادثہ بھی پیش آیا تھا۔دھند کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں-25 مسافر زخمی ہو گئے تھے،بتایا گیا کہ کالا شاہ کاکو موٹروے انٹر چینج، قلعہ ستار شاہ کے قریب دھند کے باعث متعدد گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوگیا۔

حادثہ میں 25 مسافر زخمی ہوگئے-ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر امدادئی کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا -زخمیوں میں 8 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 17 شدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتالوں میں منتقل کر دیا- شدید زخمی مسافروں میں 7 افراد کو DHQ شیخوپورہ، 8 افراد کو THQ مریدکے جبکہ 2 افراد کو جناح ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا۔