Live Updates

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ چار دسمبر سے ڈھاکہ میں شروع ہوگا

سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بنگلادیش کی ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی

بدھ 1 دسمبر 2021 16:46

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ چار دسمبر ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ چار دسمبر سے ڈھاکہ میں شروع ہوگا اس سلسلے میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بنگلادیش کی ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے ڈھاکا میں شروع ہوگا واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ٹیم میں تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن اور فاسٹ بولر تسکین احمد کی واپسی ہوئی ہے۔ اسی طرح ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کا حصہ بننے والے محمد نعیم کو بھی پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات