آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے پر اساتذہ کا احتجاج تیسرے روز داخل
پریس کلب سے ڈی چوک تک ریلی نکالی،ی چوک پر لگائی گئی خاردار تاریں اور رکاوٹیں ہٹا دیں، پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی
جمعرات 2 دسمبر 2021 14:34
(جاری ہے)
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت تمام اسکولوں میں ہڑتال و بائیکاٹ کرتے ہوئے سیکڑوں اساتذہ و غیر تدریسی ملازمین پریس کلب کے سامنے پہنچے۔انہوں نے پریس کلب سے ڈی چوک تک ریلی نکالی اور ڈی چوک پر لگائی گئی خاردار تاریں اور رکاوٹیں ہٹا دیں۔
اس دوران پولیس اور اساتذہ میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔سیکڑوں ٹیچرز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچے اور دھرنا دیا۔ ٹیچرز کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، مظاہرین نے کہا کہ مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ بعد ازاں اظہار یکجہتی کیلئے خواجہ آصف بھی اساتذہ کے دھرنا میں پہنچے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اساتذہ کا معاشرے میں بڑا عظمت والا مقام ہے ،آرڈیننس کے ذریعے اساتذہ و تعلیمی اداروں کو ان کے حوالے کیا گیا جن کا تعلیم سے دور تک تعلق نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اساتذہ کے مطالبات اسمبلی اور میڈیا سمیت ہر فورم پر پہنچائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن آرڈیننس اورحکومت کے اس اقدام کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ آج مہنگائی کی آگ میں ملک جل رہا ہے ،عمران خان بانسری بجارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے حالات تب ہی ٹھیک ہوں گے جب شفاف انتخابات ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ یہ لوگ جعلی طریقے سے اقتدار میں آئے ،حکمران اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم ان کی مرضی روکنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.