
یو اے ای کا قومی دن ؛ ابوظہبی کی ایئرلائن کا 99 درہم میں ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان
ویز ایئر WizzAir ایک خصوصی پروموشن کے تحت ابوظہبی سے منتخب پروازوں پر 10 ہزار دستیاب نشستوں کے لیے 99 درہم میں پروازوں کی پیشکش کر رہی ہے
ساجد علی
جمعرات 2 دسمبر 2021
17:19

(جاری ہے)
ویز ایئر ابوظہبی اس وقت اسکندریہ (مصر)، الماتی (قازقستان)، ایتھنز (یونان)، باکو (آذربائیجان)، بلغراد (سربیا)، کوتیسی (جارجیا)، کیف (یوکرین)، مناما (بحرین)، ماسکو (یوکرین) کے لیے پرواز کر رہی ہے۔
روس، مسقط (عمان)، اوڈیسا (یوکرین)، سراجیوو (بوسنیا)، سوہاگ (مصر)، تل ابیب (اسرائیل)، تیرانہ (البانیہ) اور یریوان (آرمینیا) کے لیے پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ اتحاد ایئرویز نے بھی یو اےا ی کے 50 ویں قومی دن کی یاد میں 50 فیصد تک رعایت پر ٹکٹیں بک کرنے کی پیشکش کی تاہم اتحاد کی ٹکٹوں پر 50 فیصد تک کی یہ رعایت صرف 50 گھنٹوں کے محدود وقت کے لیے تھی اور یہ پیشکش بدھ یکم دسمبر کی آدھی رات تک کےلیے ہی تھی ، اس دوران بک کیے گئے ٹکٹ 14 جون 2022ء تک سفر کے لیے موزوں ہوں گے ، یہاں تک کہ ابھی بک کی جانے والی ٹکٹوں پر آپ کو اضافی اخراجات کے بغیر اپنی پروازیں بعد میں تبدیل کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے ، یہ پروازیں اکانومی کلاس کے لیے 695 درہم جب کہ بزنس کلاس میں سفر کے لیے 2,495 درہم سے شروع ہوئیں ، جن کے تحت لندن، بارسلونا، روم، سنگاپور ، دوحہ اور دیگر منتخب مقامات کے لیے فلائٹ بک کرنے کی سہولت دستیاب تھی۔ قبل ازیں متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے تعلق رکھنے والی معروف فضائی کمپنی ایمرٹس بھی اپنے کرایوں میں 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کرچکی ہے ، ایمرٹس ایئر لائن نے مختلف مقامات کے لیے کرایوں میں رعایت کا اعلان متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کے حوالے سے جاری تقریبات کے سلسلے میں کیا ہے ، جس کے تحت بچوں کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں 50 فیصد رعایت ملے گی ، 1395 درہم سے شروع ہونے والے کرایوں میں رعایت دی گئی ہے ، کمپنی نے لندن، بینکاک، کویت، نیویارک اور ماریشس کے لیے فضائی ٹکٹوں پر بھی خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے ، اس کے علاوہ ایمریٹس ہالیڈیز کے ساتھ پیکج بک کروانے پر مسافروں کو ہوٹلوں کی بکنگ پر بھی 50 فیصد رعایت ملے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا ہے
-
آپ کے ہاتھ میں موبائل فون ہے تو آپ اسرائیل کا ایک ٹکڑا پکڑے ہوئے ہیں‘ نیتن یاہو
-
صدر ٹرمپ کے حامی چارلی کرک کو قتل کرنے سے پہلے مبینہ ملزم نے ایک پیغام بجھوایا.ڈائریکٹرایف بی آئی
-
ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے،اسحق ڈار
-
میمفس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کا اعلان، ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط
-
گوگل کا برطانیہ میں 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
-
نیتن یاہو نے دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے ٹرمپ کو آگاہ کردیا تھا، امریکی میڈیا کا انکشاف
-
میچ ہوسکتا ہے تو یاتری پاکستان کیوں نہیں جاسکتے وزیراعلی بھارتی پنجاب
-
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
-
غزہ میں قحط نہ ہونے کا پروپیگنڈا کرنے کیلئے لاکھوں اسرائیلی یورو خرچ کرنیکا اعلان
-
قطر اور دیگر ممالک نے اسرائیل کو تنہا کردیا ہے، اسرائیلی وزیراعظم
-
سائنسدانوں نے جگر کی مہلک بیماری کی اہم وجہ دریافت کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.