حکومتی امیدوار کے بغیر این اے 133کے ضمنی انتخاب کا میدان (پرسوں ) لگے گا
جمشید چیمہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر مقابلے کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں،(ن)لیگ،پیپلز پارٹی میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگا رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 85 ہے،254 پولنگ اسٹیشنز میں سے 21 انتہائی حساس ، 199 حساس قرار دئیے گئے ہیں سکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں،کوئیک رسپانس فورس کے جوان بھی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے
جمعہ 3 دسمبر 2021 17:42
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ میں مجموعی طور پر 13 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا جس میں آزاد امیدواروں کی تعداد زیادہ ہے۔ تحریک انصاف نامزد امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور کورننگ امیدوار مسرت جمشید چیمہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی وجہ سے مقابلے سے باہر ہے اوراصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) او رپیپلزپارٹی کے درمیان ہوگا۔
مرحوم رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک مسلم لیگ(ن) جبکہ اسلم گل پیپلز پارٹی کی طرف سے بطور امیدوار میدان میںہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 85 ہے،ان میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 558 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 927 ہے،حلقہ میں مجموعی طور پر 254 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 21 انتہائی حساس اور 199 حساس قرار دئیے گئے ہیں۔100پولنگ اسٹیشنز مردوں اور 100خواتین کے ہیںجبکہ 54 پولنگ اسٹیشن خواتین اور مردوں کے مشترکہ ہیں۔ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب ہدی علی گوہر کے مطابق الیکشن والے دن حلقہ این اے 133 میں سکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں،رینجرز کے 730 اہل کار ضمنی انتخاب میں ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔پولیس نے بھی ضمنی الیکشن کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے ہیں، ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں 06 ایس پیز، 14 ایس ڈی پی اوز فرائض سرانجام دیں گے، 44 ایس ایچ اوز، 52 ڈولفن و پیرو اور 07 کوئیک ریسپانس ٹیمیں تعینات، مجموعی طور پر 02 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوںگے۔، ترجمان پولیس کے مطابق این اے 133 کیلئے 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، اے کیٹیگری کے 22، بی کیٹیگری کے 198 جبکہ سی کیٹیگری کے 34 پولنگ اسٹیشنز شامل۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وویمن ٹائون پ میں سپیشل کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے ۔سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا، ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز پولنگ اسٹیشنز فزیکلی چیک کریں ، ووٹرز کو مکمل چیکنگ کے بعد پولنگ اسٹیشنز میں داخلے کی اجازت دی جائے، پارکنگ اور پولنگ کیمپوں کو پولنگ اسٹیشنز سے دور بنایا جائے،پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔فیاض احمد دیو نے حفاظتی حصار، میٹل ڈیٹیکٹرز، واک تھرو گیٹس،بیرئیرز اور خاردارتاروں سمیت دیگر لاجسٹک تیاریوںکو فول پروف بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.