Live Updates

پنجاب کے تمام خاندانوں میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حوالہ سے تمام اقدات آخری مراحل میں ہیں‘ڈاکٹریاسمین راشد

وزیراعظم عمران خان پنجاب کی تمام عوام کویکم جنوری سے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کریں گے‘ وزیر صحت

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:41

پنجاب کے تمام خاندانوں میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حوالہ سے تمام اقدات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرسلمان شاہدودیگرافسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران پنجاب کی عوام کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی سہولت کی فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب کی عوام کیلئے یونیورسل ہیلتھ انشورنس بہترین تحفہ ہوگا۔پنجاب کے تمام خاندانوں میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حوالہ سے تمام اقدات آخری مراحل میں ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان سب سے پہلے لاہوراور راولپنڈی کے تمام خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ تقسیم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پنجاب کی تمام عوام کویکم جنوری سے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کریں گے۔ پنجاب کی عوام کو یونیو رسل ہیلتھ انشورنس کی فراہمی کیلئے زیادہ سے زیادہ ہسپتالوں کو ا م پینل کیاجارہاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ ڈی جی خان اور ساہیوال کی ڈویژنزکے تمام خاندان یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی سہولت سے استفادہ کررہے ہیں۔حکومت پاکستان اس منصوبہ پر330ارب روپے خرچ کررہی ہے۔سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہا کہ صحت سہولت کارڈ کیلئے ہسپتالوں کو ام پینل کرنے کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لیاجارہاہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات