گورنر پنجاب چودھری سرور اگلا الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے

چودھری سرور حکومتی جماعت کو چھوڑنے کی تیاری میں ہیں، اگلا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں مگر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے۔ سینئر صحافی کا دعویٰ

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:02

گورنر پنجاب چودھری سرور اگلا الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 دسمبر 2021ء) گورنر پنجاب چودھری سرور اگلا الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے۔ چودھری سرور حکومتی جماعت کو چھوڑنے کی تیاری میں ہیں، اگلا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں مگر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چودھری سرور کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے سینئر صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اگلا الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے۔

نجی نیوز چینل جی این این کے ساتھ گفتگو میں سینئر صحافی عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب چودھری سرور نے ساری زندگی انگلینڈ میں سیاست کی ہے جہاں پر اپنی جماعت کے ساتھ اختلافات ہو جانا معمولی بات ہے، انگلینڈ کی سیاست میں اگر حکومتی پالسیز پر تنقید کرنا ہو تو کھل کر اس کا اظہار کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چودھری سرور کے ن لیگ کے ساتھ بھی ایسے ہی اختلافات رہے جن کی وجہ سے ان کو ن لیگ سے علیحدہ ہونا پڑا۔

سینئر صحافی کے مطابق موجودہ حکومت سے بھی چودھری سرور کے اختلافات اسی نوعیت کے ہیں، موجودہ حکومت کے ساتھ جب بھی ان کا کوئی اختلاف ہوتا ہے تو وہ کھل کر اس کا ظہار کر دیتے ہیں۔ 
سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ چودھری سروراگلا الیکشن لڑنا تو چاہتے ہیں مگر وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات لکھ لیں کہ وہ تحریک انصاف کو چھوڑ کر چلے جائیں گے، کیونکہ وہ پارٹی چھوڑنے کی تیاری میں ہیں۔