Live Updates

عمرہ اور حج کے حوالے سے انتظامات کیلئے سعودی عرب کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں ،ڈاکٹر نور الحق قادری

پاکستانی زائرین کو عمرہ اور اوورسیز پاکستانیز کو براہ راست سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دینے کا خیرمقدم کرتے ہیں ،وفاقی وزیر مذہبی امور

ہفتہ 4 دسمبر 2021 17:27

عمرہ اور حج کے حوالے سے انتظامات کیلئے سعودی عرب کے ساتھ قریبی رابطے ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) وفاقی وزیر مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عمرہ اور حج کے حوالے سے انتظامات کے لئے سعودی عرب کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں پاکستانی زائرین کو عمرہ اور اوورسیز پاکستانیز کو براہ راست سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دینے کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سعودی عرب بزنس کونسل کے چیئرمین حافظ محمد شفیق کاشف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر نور الحق قادری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی وزیراعظم پاکستان عمران خان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس اقدام کے لئے خصوصی کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے دی گئی احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے وزیراعظم عمران خان نے اس سلسلہ میں خصوصی ہدایات جاری کی ہیں ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان کے تارکین وطن کے اقامہ چھٹیوں اور وزٹ ویزوں میں بلا معاوضہ 31 جنوری تک توسیع خادم الحرمین الشریفین کی پاکستان کے عوام کے ساتھ خصوصی شفقت کا مظہر ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ سال حج کے انتظامات کا دارومدار عمرہ سیزن کی کامیابی اور کرونا وائرس کے اثرات کے خاتمے پر ہے ہمیں امید ہے کہ اس سال پاکستانی عازمین حج کو بھی فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت ملے گی جس کا حتمی فیصلہ سعودی حکومت نے کرنا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات