مدرسہ جامعہ سدیہ فاطمہ الزہرہؓ للبنات جنڈالہ کوٹیڑی راولاکوٹ کا تعمیراتی کام جاری

پیر 6 دسمبر 2021 13:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) مدرسہ جامعہ سدیہ فاطمہ الزہرہؓ للبنات جنڈالہ کوٹیڑی راولاکوٹ کا تعمیراتی کام جاری ہے۔مخیرحضرات بھرپور تعاون کر کے مدرسے میں درس وتدریس کے شعبے سے وابستہ وطالبات اور اساتذہ کی اخلاقی ومالی معاونت کافریضہ سرانجام دیں۔ تاکہ نونہال قوم دین اسلام کے عین مطابق تربیت حاصل کر کے قوم وملت کی خدمت کرنے کے قابل ہوسکیں۔

(جاری ہے)

مہتمم مدرسہ سید سجاد حسین شاہ نے کہا کہ اس مدرسہ میں70 طالبات دینی علم حاصل کررہی ہیں۔اس ادارہ میں طالبات کو پڑھانے والے استاد ایک باصلاحیت ،باکردار اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں۔اس ادارہ سے ہزاروں طالبات فارغ التحصل ہو کر ملک وقوم کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ مخیرحضرات مدرسہ کی تعمیر میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔جو اس کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیںوہ اس پر رابطہ کریں 03225032984