میانمار،آنگ سان سوچی کو 4سال قید کی سزا سنا دی گئی

پیر 6 دسمبر 2021 15:10

میانمار،آنگ سان سوچی کو 4سال قید کی سزا سنا دی گئی
ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2021ء) میانمار کی سیاسی رہنما آنگ سان سوچی کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق  فوجی جنتا کے ترجمان نے کہا ہے کہ انہیں یہ سزا تشدد پر اکسانے اور کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

معزول صدر وِن مینٹ کو بھی انہی الزامات کی وجہ سے 4سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے، تاہم اس خصوصی عدالتی مقدمے میں صحافیوں کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت نہیں تھی۔ فروری میں فوجی بغاوت کے بعد آنگ سا سوچی سوچی کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور تب سے ان کے خلاف متعدد مقدمات قائم کیے جا چکے ہیں۔