مکہ مکرمہ ؛ ایک شخص نے عدالت کے سامنے دوسرے پر گولی چلا دی

طائف گورنری کے سیکیورٹی سیکٹر میں کام کرنے والے ایک شہری نے مکہ المکرمہ کے علاقے میں اپیل کورٹ کے سامنے دوسرے کو گولی مار دی‘ جس سے اس کا بائیں گھٹنا زخمی ہوگیا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 9 دسمبر 2021 11:51

مکہ مکرمہ ؛ ایک شخص نے عدالت کے سامنے دوسرے پر گولی چلا دی
مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 09 دسمبر 2021ء ) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں ایک شخص نے عدالت کے سامنے دوسرے پر گولی چلا دی۔ عرب میڈیا سے معلوم ہوا ہے کہ مکہ مکرمہ میں سکیورٹی حکام ایک واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں ، جب طائف گورنری کے سیکیورٹی سیکٹر میں کام کرنے والے ایک شہری نے مکہ المکرمہ کے علاقے میں اپیل کورٹ کے سامنے دوسرے کو گولی مار دی ، جس سے اس کا بائیں گھٹنا زخمی ہوگیا ۔

ایک سرکاری سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ زخمی کو النور سپیشلائزڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ گولی چلانے والے شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ، اس دوران اس شخص نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ، کیس کو پبلک پراسیکیوشن کو بھجوانے کے لیے کارروائی مکمل کی جائے گی۔ دوسری جانب سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو بطور قصاص سزائے موت کا حکم دے دیا گیا ، سعودی وزارت داخلہ نے ریاض شہر میں مجرموں میں سے ایک کے بدلے سزائے موت پر عمل درآمد کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری سید یاسر علی نے ایک اور پاکستانی شہری عبدالرحمن محمد عباس کو دونوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے باعث چاقو کے متعدد وار کر کے قتل کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی حکام مذکورہ مجرم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے اور اس سے تفتیش کے نتیجے میں اس پر جرم کا الزام عائد کیا گیا اور اسے فوجداری عدالت میں بھیج کر اس کے خلاف ایک ثبوت بھی پیش کیے گئے جن سے یہ اس کا جرم ثابت ہو گیا جس پر اس کو بدلے کے طور پر قتل کرنے کی سزا سنادی گئی ، اس فیصلے کی اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے حمایت کی تھی اور اس کو نافذ کرنے کے لیے ایک شاہی حکم جاری کیا گیا جس میں قانونی طور پر فیصلہ کیا گیا اور مذکورہ مجرم کے خلاف اس کے حوالہ سے اس کی سزا کی حمایت کی گئی تھی، جس کے بعد سزائے موت قتل کے جرم کے بدلے کے طور پر عمل میں لائی گئی۔