پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت ،عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے، ترجمان دفتر خارجہ
جمعرات 9 دسمبر 2021 18:01
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں اور فوجی کریک ڈائون میں ماورائے عدالت ہلاکتیں "ہندوتوا" سے متاثر انتہا پسند بی جے پی-آر ایس ایس اتحاد کےمسلم مخالف عزائم کی عکاسی کرتی ہیں۔
ظلم کی انتہاءتو یہ ہے کہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں پر قائم رہتے ہوئے بھارتی قابض افواج شہید کشمیریوں کی لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کرنے سے بھی انکاری ہیں۔ترجمان نے اس بات کی بھی مذمت کی کہ مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی حکام گزشتہ کئی ہفتوں سے کشمیری مسلمانوں کو تاریخی جامع مسجد سری نگر میں نماز جمعہ ادا کرنے کے ان کے بنیادی مذہبی حقوق سے محروم کر رہے ہیں۔پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے اور بھارت کی جاری منظم اور وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے کمیشن آف انکوائری سے تحقیقات کرائی جائیں۔پاکستان نے عالمی برادری پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.