ہیری، میگھن نے کرسمس کارڈ پر بیٹی کی تصویر شیئر کر دی

بیٹے نے ہمیں ماما، پاپا اور بیٹی نے ہمیں خاندان بنایا ،کارڈ پر ہیری اورمیگھن نے پیغام

جمعہ 24 دسمبر 2021 14:25

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2021ء) پرنس ہیری اورمیگھن نے کرسمس کارڈ پر بیٹی کی پہلی بار تصویر شیئر کر دی۔امریکی میڈیا کے مطابق جوڑے کے ہاں بیٹی للی بیت کی پیدائش جون 2021 میں ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پرنس ہیری اورمیگھن نے تصویر کے نیچے لکھے پیغام میں کہا کہ اس سال ہم نے بیٹی کودنیا میں خوش آمدید کہا۔کارڈ پرہیری اورمیگھن نے پیغام درج کیا کہ بیٹے نے ہمیں ماما، پاپا اور بیٹی نے ہمیں خاندان بنایا ۔جوڑے نے کارڈ پر افغانستان سے بیدخل خاندانوں کے لیے عطیات دینے کا نوٹ بھی لکھا ۔

متعلقہ عنوان :