کوٹلی، درس شریف گلہار والوں کے13ویں سالانہ عرس مبارک کے حوالہ سے اجلاس

منگل 28 دسمبر 2021 15:28

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2021ء) حضرت خواجہ عالم قبلہ پیر صاحب  محمدصادق المعروف حضرت صاحب  درس شریف گلہار والوں کے13ویں سالانہ عرس مبارک کے حوالہ سے درس شریف گلہارمیں اجلاس منعقدہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرامجدعلی مغل،ایس پی شوکت حیات مرزا،اسسٹنٹ کمشنرچوہدری نعیم اختر،ڈی ایس پی خواجہ عبدالقیوم،ایس ایچ اوسردارسہیل یوسف،ایکسین برقیات ملک ابصار،چیف آفیسرملک محمدنواز،چیف آفیسرسردارساجد،اے ڈی ریسکیوماجدملک،صدرانجمن تاجران ملک محمدیعقوب،سینٹری انسپکٹرپرویزاخترجلالی،قاضی رفیق و درس انتظامیہ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنرامجدعلی مغل نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہرسال کی طرح اس سال بھی عرس مبارک عقیدت واحترام کے ساتھ منایاجائے گا،سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔انہوں نے محکموں کے سربراہان کوعرس کی آمدسے قبل انتظامات اورتیاریوںکومکمل کرنے کی ہدائت کی۔انہوں نے کہاکہ  برصغیرمیںاسلام پھیلانے میںاولیاء کرام نے اہم کرداراداکیااولیاء کرام کے مزارات رشدوہدایات کامنبع ہیںآستانہ عالیہ درس شریف گلہارحقیقی معنوںمیں بھٹکے ہوئے کے لیے تعلیم وتربیت کابہترین مرکز ہے جہاںعرس کے موقع پرنظم وضبط کی بہترین مثال دیکھی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :