Live Updates

وزیراعظم عمران خان کیلئے سال2022 انتہائی مشکلات کا ہوگا ، ماہرعلم نجوم

عمران خان کا رواں سال کرسی پررہنا معجزے سے کم نہیں ہوگا ،اگر عمران خان جائیں گے تو قانونی طریقے سے جائیں گے، ہمایو ں محبوب

ہفتہ 1 جنوری 2022 23:34

وزیراعظم عمران خان کیلئے سال2022 انتہائی مشکلات کا ہوگا ، ماہرعلم نجوم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2022ء) ماہرعلم نجوم ہمایوں محبوب نے پیش گوئی کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کیلئے یہ سال انتہائی مشکلات کا ہوگا ، عمران خان کا اس سال کرسی پر رہنا معجزے سے کم نہیں ہوگاتاہم اگر عمران خان جائیں گے تو قانونی طریقے سے جائیں گے۔ماہرعلم نجوم ہمایوں محبوب نے پیشگوئیاں کرتے ہوئے کہا کہ سال 2022میں الیکشن ہوتے ہوئے نظرنہیں آرہے۔

عمران خان کے حوالے ہمایوں محبوب نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کیلئے یہ سال انتہائی مشکلات کاہوگا ، عمران خان کااس سال کرسی پررہنامعجزے سے کم نہیں ہوگا لیکن اگر عمران خان جائیں گے تو قانونی طریقے سے جائیں گے۔ماہرعلم نجوم کا کہنا تھا کہ سال 2022میں دنیامیں بڑی تبدیلی ہوتی نظرآرہی ہے اور مجھے ن لیگ کا کرہ کھلتا ہوا نظر آرہاہے، سال 2022 میں شہبازشریف یا کسی ن لیگی کواہم عہدے پردیکھ رہاہوں۔

(جاری ہے)

نواز شریف سے متعلق انھوں نے کہا کہ سال 2022میں ہوسکتا ہے نواز شریف پاکستان میں ہوں۔ہمایوں محبوب نے مہنگائی کے حوالے سے بتایا کہ 2022میں مہنگائی کاگراف مزیدبڑھتادکھائی دیرہاہے، مارچ اوراپریل کیبعدمہنگائی کی شدت میں اضافہ نظرآتا ہے،نیا سال پاکستانیوں کیلئے بڑا چیلنج مہنگائی ہوگی تاہم پاکستان ہی نہیں دنیا بھرمیں مہنگائی میں مزیداضافہ ہوگا۔

ماہرعلم نجوم نے پیش گوئی کی کہ یورپ،امریکااوربھارت میں بچوں سے متعلق بیماری کاخدشہ ہے۔انہوںنے کہاکہ سال 2022 میں مجھے پاکستان میں امن وامان کے مسائل نظرنہیں آتے تاہم جنگ وجدل سے متعلق 2023 اور 2024 زیادہ خطرناک ہوں گے۔بھارت کے حوالے سے ہمایوں محبوب نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2022میں بھارت میں سول وارہوتی نظرآرہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلوں اورمیڈیاسے متعلق بھی 2022میں اچھی خبریں ہوں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات