پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ،سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹوکا94واں یوم پیدائش 5جنوری کومنایا جائے گا

اتوار 2 جنوری 2022 17:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ،سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹوکا94واں یوم پیدائش 5جنوری( بدھ) کومنایا جائے گا،پاکستان پیپلز پارٹی 5 جنوری کو لاہور میں میدان لگائے گی ۔

(جاری ہے)

5 جنوری کو ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے تحت سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں کیک کاٹے جائیں گے جبکہ کارکن ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

سابق وزیراعظم اورپیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین کی سالگرہ کے سلسلے میں پاکستان کے علاوہ بیرون ملک بھی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔پیپلزپارٹی کے مطابق 5 جنوری کو صوبائی دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 133 میں پاکستان پیپلزپارٹی جلسہ عام کرے گی،پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے اوراس موقع پرپیپلزپارٹی کی حکومت مخالف تحریک کے آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔