اسپین ،کورونا ویکسین سے بچانے کیلئے ماں نے بیٹوں کو اغوا کرلیا

سابقہ اہلیہ کا خط موصول ہوا جس میں انہوں نے واقعے سے متعلق آگاہ کیاہے،شوہر کا موقف

جمعرات 6 جنوری 2022 15:40

اسپین ،کورونا ویکسین سے بچانے کیلئے ماں نے بیٹوں کو اغوا کرلیا
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2022ء) اسپین میں خاتون نے اپنے بیٹوں کو کورونا ویکسین سے بچانے کے لیے اغوا کرلیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین میں ایک خاتون نے اپنے بیٹوں کو اس وقت اسکول سے اغوا کیا کہ جب انہیں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ویکسین لگنی تھی۔دونوں لڑکوں کی عمر 12 اور 14 عمر تھی جنہیں ان کی والدہ نے اغوا کیا جبکہ خاتون کے سابق شوہر نے پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ ان کی سابقہ اہلیہ نے دونوں بیٹوں کو اغوا کرلیا ۔

(جاری ہے)

اس شخص نے کہا کہ انہوں نے اپنے دونوں بیٹوں کو 4 نومبر 2021 کے بعد سے نہیں دیکھا جبکہ انہیں اپنی سابقہ اہلیہ کی طرف سے ایک خط موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے دونوں بیٹے ان کے پاس ہیں کیونکہ وہ انہیں کورونا ویکسین نہیں لگوانا چاہتیں۔ذرائع نے بتایا کہ خاتون نے گزشتہ روز اپنے دونوں بیٹوں سمیت خود کو حکام کے حوالے کر دیا ہے جہاں ان کے خلاف عدالتی کارروائی جاری ہے۔واضح رہے کہ اسپین نے کئی دیگر یورپی ممالک کے ساتھ مل کر 15 دسمبر 2021 کو 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگوانے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :