محکمہ سوشل ویلفیئر ی ترقیاتی سکیم کے تحت (کل)کوٹلی میں خصوصی افراد میں چیک تقسیم کئے جائیں گے

جمعرات 6 جنوری 2022 23:18

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2022ء) محکمہ سوشل ویلفیئر کی ترقیاتی سکیم strengthening of existing institutions of social welfare department کے تحت(کل) 7 فروری 2022 بوقت 10 بجے دن خصوصی افراد میں حکومت کی طرف سے مالی امداد کے چیک تقسیم کئے جائیں گئے ۔اس سلسلہ میں تقریب محکمہ سوشل ویلفیئر کے دفتر میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفئیر اختر حسین طاہر‘‘سپیشل پرسنز’’ میں امدادی چیک تقسیم کریں گے۔

دریں اثنا اسسٹنٹ ڈائیریکٹر سماجی بہبود سید سفیر نقوی نے کہا کہ حکومت سپیشل پرسنز کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ان کے مسائل کے حل کر لئے بھی اقدامات کر رہی ہے۔ سپیشل افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں جن پر توجہ دے کر زندگی کے دھارے میں شامل رکھنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔