کھڈیاں خاص ،تحریک انصاف کے دو رہنماوئں کا آپس میں گٹھ جوڑ

سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی کی نورپور میں سردار محمد حسین ڈوگر سابق ایم پی اے کے ڈیرے پر آمد، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حلقہ کی عوام سے خطاب

منگل 11 جنوری 2022 15:08

کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2022ء) تحریک انصاف کے دو رہنماوئں کا آپس میں گٹھ جوڑ،سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی کی نورپور میں سردار محمد حسین ڈوگر سابق ایم پی اے کے ڈیرے پر آمد ،بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حلقہ کی عوام سے خطاب سیاسی حوالے سے بات جیت کرتے ہوئے سردار آصف احمد علی کا کہنا تھا کے عوام چاہتی ہے کہ میں اپنی جگہ پر الیکشن میں اپنے بیٹے سردار محمد علی کو الیکشن میں اتاروں تو میں نے پھر اپنے بیٹے سے مشورہ کیا تو میرے بیٹے نے میرے کہنے پر حامی بھر لی ہے اور اب میرا بیٹا این اے 138 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن ضرور لڑے گا اور مزید انہوں نے کہا کے میرا بیٹا مجھ سے بھی زیادہ تعلیم یافتہ ہے اگر میرا بیٹا چاہے تو کسی بھی کورٹ میں جج کے عہدے پر کام کرنے کی اہلیت رکھتا ہے مگر میرا بیٹا ملک و قوم کی خاطر الیکشن میں حصہ لینے کو اب تیار ہو چکا ہے اور میں امید کرتا ہوں کے جس طرح حلقہ کی عوام نے آج میرے بیٹے کو الیکشن کی پیشکش کی ہے تو آنے والے الیکشن میں یہ عوام ہمیں ضرور سپورٹ کرے گی اور ہم اپنی عوام کی خواہشات پر پورا اترنے کی بھی کوشش کریں گے۔