کراچی کو چائنہ کٹنگ میں بیچ دینے والے مصطفی کمال اردو بولنے والوں کے دشمن ہیں،مسروراحسن

منگل 11 جنوری 2022 22:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ضلع وسطی کے صدر مسرور احسن نے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کو چائنہ کٹنگ میں بیچ دینے والے مصطفی کمال اردو بولنے والوں کے دشمن ہیں۔مسرور احسن نے کہا کہ مصطفی کمال جیسے لوگوں نے کراچی کا بیڑہ غرق کردیا، اب لسانی سیاست ہم اردو بولنے والوں کو قبول نہیں۔

(جاری ہے)

قتل سے لے کر زمینوں پر قبضوں تک کے الزامات مصطفی کمال کے کریڈٹ پر ہیں۔

مسرور احسن نے کہا کہ پورا کراچی جانتا ہے کہ مصطفی کمال نے کس کی آشیرواد سے سیاسی جماعت بنائی، باشعور اردو بولنے والوں کو دھوکا نہیں دیا جاسکتا۔این اے 253 کے عام انتخابات اور این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں چوتھی پوزیشن پر آنے والے مصطفی کمال کس منہ سے کراچی کے مینڈیٹ کی بات کرتے ہیں ۔