Live Updates

وفاقی کابینہ نے ای کامرس پالیسی کی باضابط منظوری دیدی ہی:سینیٹر عون عباس

ملکی ایکسپوٹ میں اضافہ اور ڈیجیٹل اکانومی بھی مزید بڑھے گی جبکہ ایک مربوطECO فرینڈلی نظام متعارف کرواکے ای کامرس کو فروغ دیا جائے گا: معاون خصوصی

بدھ 12 جنوری 2022 23:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2022ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس سینیٹر عون عبا س نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ای کامرس پالیسی کی باضابط منظوری دیدی ہے جس سے ملکی ایکسپوٹ میں اضافہ اور ڈیجیٹل اکانومی بھی مزید بڑھے گی جبکہ ایک مربوطECO فرینڈلی نظام متعارف کرواکے ای کامرس کو فروغ دیا جائے گا ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان فروری کے آخر میں ای تجارت ویب پورٹل کا افتتاح کریں گے جوکہ ای کامرس کے فروغ کی طرف اہم قدم ثابت ہوگا ۔

انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ پاکستان میں پہلی ورچوئل ای کامرس یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس کو جولائی 2022ء تک لائیو کردیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ای کامرس کے ذریعے 4 ارب ڈالرز کی مقامی سطح پر ٹریڈ کی گئی جبکہ 60 ارب روپے کی ای کامرس کے تحت کراس بارڈرز ٹریڈ ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں340 ملین ڈالرز کی ٹریڈ ای کامرس کے ذریعے کی جا رہی ہے ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹر عون عباس نے گذشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ،ْ منسٹری آف کامرس اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ ای کامرس کے حوالے سے سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عمران خان کی زیر صدارت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں 11 سے 12 لاکھ فری لانسر کام کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کی 1.5 ارب ڈالرز کے زرمبادلہ میں زیادہ فری لانسر کا حصہ شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت ای کامرس کے فروغ کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس کے تحت ترسیل کے نظام ،ْ ویلیو چین ،ْ ٹریس اینڈ ٹریکنگ سسٹم ،ْ بینکنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ای کامرس کے فروغ کے لئے سستا ،ْ سہل اور قابل اعتماد / منظور شدہ نظام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ای کامرس میں 9 قسم کی مشکلات درپیش ہیں جس کو حل کرنے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی وضع کی گئی ہے ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ دنیا بھر میں 20 کرب ڈالرز کی ای کامرس کے ذریعے تجارت کی جا رہی ہے جن میں 4 سے 5 کرب ڈالرز کا حصہ چین کا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ ایک ایسا نظام متعارف کروایا جائے جس کے ذریعے گھر بیٹھے ہی پروڈکٹ کی ترسیل کو ممکن بنایا جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں فری لانسر بزنس میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت پہلے اور بنگلہ دیش دوسرے نمبر پر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا وژن منسٹری آف کامرس کا اہم ہدف ہے اور ملک بھر میں ای کامرس کے فروغ کے لئے نوجوانوں کو جدید طریقوں کے استعمال کے بارے میں خصوصی ٹریننگ کا انعقاد کیا جائے ۔ سیمینار میں منسٹری آف کامرس کی جوائنٹ سیکرٹری عائشہ حمیرا ،ْ سرحد چیمبر کے نائب صدر جاوید اختر ،ْ سرحد چیمبر کے سابق صدر شیر باز بلور ،ْ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین غلام حسین ،ْ ظہور خان ،ْ ایس منہاج الدین ،ْ اعجاز خان آفریدی ،ْنعیم قاسمی اور شمس الرحیم ،ْ غلام بلال جاوید اور صدر گل ،ْ فیض رسول ،ْراشد اقبال صدیقی ،ْ اشتیاق محمد ،ْ امین حسین بابر ،ْڈائریکٹر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا سبز علی خان ،ْ سیکرٹری انڈسٹریز حشمت علی ،ْ مختلف چیمبرز ،ْ بازاروں کے صدور ،ْ عہدیداران اور منسٹری آف کامرس ،ْ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،ْ انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ ،ْ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ ،ْ ،ْ کیپرا ،ْ کے پی بی او آئی ٹی سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔

اس سے قبل سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے کاروبار کے لئے ای کامرس ،ْ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ بالخصوص خیبر پختونخوا کے نوجوان کاروبار کو وسعت دینے کے خواہاں ہے لیکن جدید ٹیکنالوجی اورطریقوں سے روشناس نہ ہونے کی وجہ سے ان کی صلاحیتیں ضائع ہو رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ منسٹری آف کامرس موجودہ حالات کے پیش نظر کاروبار کو جدید طریقوں سے ہم آہنگ کرنے اور نوجوانوں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کے لئے ای کامرس ،ْ ای بزنس کے فروغ کے لئے خصوصی ٹریننگ ،ْ تربیتی پروگرام کا انعقاد کرے جس سے انہیں اپنے کاروبار کو احسن طریقے سے فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ منسٹری آف کامرس کی جانب سے آگاہی سیمینا ر سے کاروباری طبقہ اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو ای کامرس کے بارے میں کافی شعور حاصل ہوگااور جدید طریقہ کو اپناتے ہوئے اپنے کاروباری کو جدید تقاضوں کے مطابق وسعت دینے میں کافی مدد گار ثابت ہوگا۔

اس سے قبل سیمینار کے شرکاء نے ای کامرس کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو کافی سراہا اور ای بزنس میں درپیش مسائل کی نشاندہی اور ان کے فوری حل کے لئے منسٹری آف کامرس کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے اور مختلف تجاویز پیش کیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات