کلیاں سلائیڈ پرپراجیکٹ کی منظوری ہوچکی ایک ہفتے میں کام شروع ہوجائیگا‘کمشنر مظفرآباد ڈویژن

جمعرات 13 جنوری 2022 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2022ء) کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمان کی زیر صدارت کوہالہ روڈ کے حوالہ سے اجلاس کا انعقاد۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر مظفرآباد راجہ طاہر ممتاز، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ندیم احمد جنجوعہ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی مظفرآباد اسد خان اور نائب تحصیلدار مظفرآباد سید ضمیر حسین شاہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کلیاں سلائیڈ پرپراجیکٹ کی منظوری ہوچکی ہے جس کی لاگت 07 کروڑ روپے ہے، کلیاں سلائیڈ منصوبہ منظور ہو کر متعلقہ ٹھیکیدار کو کام الاٹ ہوچکا ہے۔ آئندہ ایک ہفتہ کے دوران اس سلائیڈ پر کام شروع ہو جائے گا۔ کلیاں سلائیڈ سے ملبہ اٹھایا جائے گا اور دیوار کی منصبوطی کیلئے انکرلگائے جائیں گے۔ اسی طرح کوہالہ روڈ پر خطر ناک موڑ ہیں ان کو ٹھیک کرنے کیلئے دوسرا منصوبہ مرتب کیا گیا جس کی لاگت 24 کروڑ ہے اس پر بھی کام شروع کیا جارہا ہے۔