حب ،گیس بندش نے عوام کا جینا محال کردیا ہے ،عامر حسین مگسی

جمعرات 13 جنوری 2022 23:44

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف لسبیلہ کے سابقہ سینئر نائب صدر و ٹکٹ ہولڈر عامر حسین مگسی نے کہاکہ سوئی گیس بندش نے عوام کا جینا محال کردیا بچے کھائے پیئے بغیر اسکول چلے جاتے ہیں مزدور طبقہ بھی مصنوعی گیس بحران سے مشکلات سے دوچار ہے گیس بحران کے بعد ایل پی جی اور لکڑیوں کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے لوگ بھوک پیاس کی زندگی بصر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں الیکشن کے دوران عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے دعودار شہر میں تین ماہ سے جاری گیس بحران کا مسلہ حل نہیں کرپارہے ہیں گیس بحران کے خاتمے کیلئے شہری سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں جبکہ یہاں سے منتخب نمائندے خواب خرگوش میں سو رہے ہیں انہوں نیکہا کہ بڑی مقدار میں گیس صعنت کاروں کو فراہم ہو رہا ہے شہری دو وقت کی روٹی پکا نہیں پا رہے ہیں وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی بلوچستان حب شہر اور گرد ونواح میں جاری مصنوعی گیس بحران کا فوری طور پر نوٹس لیں شہریوں کو جلد از جلد گیس فراہمی کے اقدامات اٹھائے جائیں